ماہ و سال
قسم کلام: اسم ظرف زمان
معنی
١ - مہینے اور برس، وقت، زمانہ، دور۔ میرے بوسیدہ لبادے میں رہے گی نہ سکت ماہ و سال اور لگاویں نیا پیوند کہیں ( ١٩٨٣ء، سرو ساماں، ٢٤ ) ١ - ہمیشہ، مدام۔ (نور اللغات، مہذب اللغات)
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہ' کے بعد 'و' بطور حرف عطف لگا کر اسم 'سال' لگانے سے مرکب عطفی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم اور گاہے متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر